• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حکومت نالائق ترین، کفن پر ٹیکس، سراج الحق

پشاور(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کی تاریخ کی نااہل اور نالائق ترین حکومت ہےجس نے ہر چیز مہنگی کرکے کفن پر بھی ٹیکس لگادیا ہے، ملک بھر کے عوام پریشان، نوجوان مایوس صرف وزیر اور مشیر خوش ہیں،10لاکھ افراد سے روزگار چھین لیا گیا ہے،کشمیر کی لڑائی ہم لڑیں گے، پشاور کھنڈرات میں تبدیل اور صوبہ میں ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے، کشمیر میں 80لاکھ انسان58دنوں سے قید ہیں ہر گھر کے باہر ایک فوجی کھڑا ہے ، بچے اور بیمار مر رہے ہیں لیکن دنیا تماشا دیکھ رہی ہے۔ کشمیر کے80لاکھ انسان58دن سے قید،ہر گھر کے سامنے ایک فوجی کھڑا، خوراک کی قلت، بچے اور بیمار مر رہے ہیں،دنیا تماشا دیکھ رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےنشتر ہال پشاو ر میں جماعت اسلامی یوتھ لیڈر شپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سراج الحق نے کہاکہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اس لئے فوج وہ فیصلہ کریں جو کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی خواہش اور کشمیری عوام کا تقاضا ہے، پاک فوج کو اللہ تعالی کی نصرت اور پوری قوم کی پشت پناہی حاصل ہے ، حکومت ایک اور سقوط ڈھاکہ اور بغداد کا انتظار نہ کرے ، 80 لاکھ انسان گزشتہ58 دنوں سے ایک جیل اور قبر میں زندگی گزارنے پر مجبو رہیں، بیماروں کو دوا ، بچوں کو دودھ اور لوگوں کو خوراک نہیں مل رہا ہے ،ہر گھر کے سامنے ایک فوجی کھڑ اہے ،بچے اور بیمار بھوک سے مر رہے ہیں، قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہ ہونے پر لوگ مردوں کو اپنے گھروں میں دفن کرر ہے ہیں لیکن ساری دنیا کشمیریوں کا تماشا دیکھ رہی ہے ۔
تازہ ترین