• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز بی کلاس کی مستحق ، دانستہ سی کلاس دی گئی ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازشریف کو جیل میں ’سی کلاس‘ دینے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا جرم دادا نے جائیداد میں حصہ کیوں دیا، مریم نواز بی کلاس کی مستحق ، دانستہ سی کلاس دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب حسد، بغض اور عناد میں مریم نوازکی جیل کلاس بدل کر بھی آپ نالائق ہی رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی انتقام میں سیاسی مخالفین کے جائز قانونی حقوق بھی سلب کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل کے تحت مریم نوازشریف ’بی کلاس‘ کی مستحق ہیں،عمران صاحب کے سیاسی انتقام کے لئے دانستہ ’سی کلاس‘ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازکا کھانا بند ، جیل کلاس تبدیل، عادی مجرموں جیسا ماحول اسے کمزور نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کم ظرف، خوفزدہ او رچھوٹاذہن رکھنے والے سیاسی مخالفین انتقام میں ہر حد عبور کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم ظرف سیاسی مخالفین توہین آمیز رویہ سے نوازشریف کو ذہنی اذیت پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ پہلے بھی سیاسی مخالفین نے ایسے انتقامی رویوں سے ہمارے حوصلے توڑنے کی ناکام کوشش کی ،کھانا بند کرنے، جیل کلاس کی تبدیلی اوردھمکیوں سے عمران صاحب جھوٹے مقدمات سچے نہیں ہوجائیں گے۔
تازہ ترین