• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی رہائشی غریب گھرانے کی 18 سالہ یاسمین پُراسرار بیماری کا شکار ہے، آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ خون بہتا ہے، ملک میں علاج ممکن نہیں اور بیرون ملک علاج کے لیے والدین کی سکت نہیں ہے۔

لاہور کی رہائشی غریب گھرانےکی 18سالہ یاسمین پُراسرار بیماری کا شکار


لاہور کے علاقے سجپال جھگیاں کی رہائشی 18سالہ یاسمین کو 3 سال سے پہلے اچانک سر درد ہوا، جس کے بعد سے یاسمین کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ خون بہتا ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے یاسمین اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ بغیر سہارے وہ چل پِھر بھی نہیں سکتی ہے۔

بیماری سے متعلق یاسمین کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق ملک میں یاسمین کا علاج ممکن نہیں اور بیرون ملک علاج کی ان میں سکت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ یاسمین کو کئی سرکاری اورنجی اسپتالوں میں دکھا چکی ہیں مگر مرض تھا کہ بڑھتا ہی گیا جس کی وجہ سے یاسمین ڈپریشن کا شکار رہنے لگی اور اس کیفیت میں اس کی آنکھوں سے زیادہ خون بہتا ہے۔

یاسمین کی والدہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ایک سرکاری اسپتال میں خون لگوایا، جس کے بعد سے بیٹی ہیپاٹائیٹس کا بھی شکار ہوگئی ہے۔

شعبہ امراضِ چشم میو اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں کہ ٹیسٹوں کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کیا مرض ہے، تاہم ویڈیو سے لگتا ہے کہ ناک کے ساتھ کوئی رسولی ہے۔

یاسمین اپنے آئیڈیل، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایک بار ملنا چاہتی ہے، وہ پُر امید ہے کہ جلد صحت یاب ہو کر نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئے گی۔

تازہ ترین