• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر گلگت بلتستان کاپاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ

اسلام آباد ( آن لائن ) گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا جہاں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سنٹر کے تمام شعبوں کا دورہ کروایا۔ گورنر اور ان کی اہلیہ نے اس موقع پر تھیلیسیمیاوارڈ میں زیر علاج بچوں سے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔ ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے معزز مہمان کو بتایا کہ یہ مرکز آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت ملک بھر کے غریب تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے اور ایک سال کے دوران 500 کے قریب غریب مریضوں کو بالکل مفت طبی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔گورنر گلگت بلتستان کو ان تمام اقدمات سے آگاہ کیا گیا جن کی بدولت پاکستان کے غریب اور محروم افراد کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے تھیلیسمیا سنٹر میں غریب مریضوں اور بچوں کو طبی ماہرین کی نگرانی میں جدید ترین طبی سہولیات کی فراہم کرنے پر پاکستان بیت المال کے اقدام کی تعریف کی۔
تازہ ترین