گوادر (آن لائن) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو ایرانی ماہی گیر کشتی،واحدی کو بچانے کیلئے ایم آر سی سی ممبئی سے ای میل موصول ہوئی۔ کشتی انجن کی خرابی کی وجہ سے 12دن سمندر میں پھنسی ہوئی تھی جس میں 9ایرانی ماہی گیر بھی سوار تھے۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر کو ریسکیو آپریشن کا کام سونپا گیا اور پی ایم ایس ایس کشمیر نے کشتی اور 9ایرانی ماہی گیروں کو بچایا۔