اے وی ایل سی کی کارروائی میں 62 بین الاضلاعی گروہ سمیت پولیس اہلکار گرفتار: ایڈیشنل آئی جی کراچی
اے آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بین الصوبائی کار لفٹر گروہ پکڑا ہے، یہ گروہ گاڑیاں چوری اور چھینتا تھا، گروہ میں ون فائیو پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار پولیس اہلکار کا نام ایاز ہے، پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، کراچی میں یہ گینگ بڑی گاڑیاں چوری کرتا اور چھینتا تھا، اے وی ایل سی کی کارروائی کے دوران 23 کاریں برآمد کی گئی ہیں۔