• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی سے وزن گھٹانے والی 3 ورزشیں

وزن میں صحت مندانہ طریقے اور تیزی سے کمی لانا چاہتے ہیں تو یہ 3 ورزشیں آج ہی سے شروع کر دیں، ان ورزشوں کے نتائج مثبت اور حیران کن ہیں۔

امریکی ویب سائٹ ’ ہیلتھ لائن ‘ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر یا ہفتے میں کم از کم 3 دن ورزش کرنا انسانی جسم کے صحت مند اور بیماریوں سے دور رہنے کے لیے لازمی ہے، وزن میں کمی کے بے شمار فوائد ہیں جس میں سب سے اہم وزن میں کمی آنے کے باعث انسان میں خود اعتماد ی بحال ہوتی ہے اور پہلے سے خود پھرتیلا، ہلکا اور خوش محسوس کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹ کی چربی سے چند منٹوں میں نجات پائیں

وزن میں تیزی سے کمی لانے والے خواہشمند افرا دیہ 3 ورزشیں اپنا کر دنوں میں مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

بر پیس

بر پیس ورزش میں بیک وقت انسان کا سارا جسم حرکت میں آجاتا ہے، جسم میں خون کی روانی بڑھ جاتی ہے ،سانس پھول جاتا ہے جس سے پھیپڑوں تک صحیح سے آکسیجن کی ترسیل ہوتی ہے۔

بر پیس کا طریقہ

پہلے سیدھے کھڑے ہو جائیں پھر نیچے بیٹھتے ہوئے ہاتھ اور پاؤں کو زمین پر خود کو کھڑا کریں بعد میں چھلانگ لگاتے ہوئے دوبارہ سے اوپر کی جانب سیدھے کھڑے ہو جائیں۔

’امریکن کالج آف اسپورٹس اینڈ میڈیسن ‘ کے مطابق برپیس وزن میں کمی لانے کے لیے ایک بہترین آپشن ہے 180 پاؤں وزنی انسان ایک بر پیس کے ذریعے 5.1 کیلوری جلا سکتا ہے۔

رسی کودنا

رسی کودنا کھیل کا ایک سستا ترین ذریعہ بھی ہے اور کار آمد ورزش بھی، اسے خواتین کے لیے بہترین ورزش قرار دیا گیا ہے، اس ورزش سے خون کی گردش میں تیزی آتی ہے جس سے سانس پھول جاتا ہے، پھیپڑوں کوصحیح طریقے سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس ورزش سے 1 منٹ میں 13 کیلوریز جلتی ہیں۔

تیراکی

تیراکی سے سارا جسم متحرک ہو جاتا ہے جس سے کیلوریز جلدی سے زائل ہوتی ہیں، جم میں پٹھوں کو متحرک کرنے کے لیے باقاعدہ ایک سیشن رکھا جاتا ہے جس میں ’ککنگ‘ یعنی پٹھوں کو جھٹکا دیا جاتا ہے، جم ٹرینرز کے مطابق ککنگ چربی گھلانے کا اچھا طریقہ ہے، اس میں نسانی جسم کے کئی پٹھے شامل ہوتے ہیں، تیراکی میں ایک ساتھ انسان ٹانگوں سے ککنگ اور بازوؤں سے پانی پیچھے دھکیل رہا ہوتا ہے جس سے کیلوریز کو تیزی سے برن ہونے میں مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین