• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کی چربی سے چند منٹوں میں نجات پائیں

کہتے ہیں کمر جتنی پتلی ہوگی زندگی اتنی ہے لمبی ہوگی، جاپانی اداکار مائیک ریوسوک کا کہنا ہے کہ دن میں صرف 2 سے 5 منٹ اُن کی بتائی ہوئی ورزش سے چند ہفتوں میں پیٹ کی چربی سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

آسٹریلوی ویب سائٹ ’دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ‘ کے مطابق کمر موٹی ہونے کے باعث انسان کی شخصیت کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی اثر پڑتا ہے، جتنی موٹی کمر ہوگی اتنا ہی دل کے دورے، بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزن میں کمی کے لیے ہفتے میں کتنے انڈے کھائے جائیں؟

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جس طرح مرغن غذاؤں سے پرہیز کرنے کو ہم ڈائیٹنگ کہتے ہیں اسی طرح یہ ایک ورزش ہے جسے ’ لانگ بریتھ ڈائیٹنگ‘ کا نام دیا گیا ہے، اگر ڈائیٹنگ وزن میں کمی کا باعث نہیں بن رہی تو یہ وقت ہے لانگ بریتھ ڈائیٹنگ کرنے کا، یہ ورزش براہ راست پیٹ کی چربی کو گھلاتی ہے اور کمر کو پتلا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نہار منہ نیم گرم لیموں پانی پینے کے فوائد

سابق جاپانی اداکار مائیک ریوسوک کے مطابق انہوں نے ’ لانگ بریتھ ڈائیٹ ‘ کے نام سے ایک ورزش ایجاد کی ہے، مائیک ریوسوک کا دعویٰ ہے کہ اس ورزش کے ذریعے ان کی 2 مہینے میں 5 انچ کمر کم ہوئی اور انہوں نے 13 کلو وزن کم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موٹاپا کینسر کی 4 اقسام کا سبب بن رہا ہے

مائیک کا کہنا ہے کہ اُنہیں کمر میں درد کی شکایت تھی جسے دور کرنے کے لیے وہ روزانہ ورزش کرتے تھے۔

لانگ بریتھ ڈائیٹ ورزش کا طریقہ


55 سالہ مائیک ریوسوک نے ورزش کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیدھے کھڑے ہو جائیں، ایک ٹانگ سیدھی پوزیشن میں آگے لے جائیں جبکہ دوسری ٹانگ کو پیچھے ہی رہنے دیں، کولہوں کے پٹھوں کو سخت کر لیں اور جسم کا سارا وزن پچھلے پاؤں پر رکھیں، اس دوران 3 سیکنڈ کے لیے سانس کو اند رکھینچیں پھر 7 سیکنڈ تک سانس کو زبر دستی باہر نکالیں۔

مائیک ریوسوک کہتے ہیں جسمانی چربی آکسیجن، کاربوہائیڈریٹس اور ہائڈروجن پر مشتمل ہوتی ہے، جب ہم لمبا سانس لیتے ہیں تو آکسیجن ’فیٹی سیلز ‘ چربی تک پہنچتی ہے ، جس سے فیٹی سیلز تحلیل ہو جاتے ہیں اور پانی اور کاربن کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

مائیک ریوسوک کے مطابق اس ورزش کو دن میں 2 سے 10 منٹ کرنا چاہیے، جتنا لمبا سانس لیں گے اور آکسیجن استعمال کریں گے اتنے ہی وزن میں کمی کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: پھل کھانے کے بعد پانی پینا کیسا ہے؟

اس عمل کو 2 سے 10 منٹ تک جتنی بار ہو سکے دہرائیں، یہ ورزش وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو آرام اور میٹابالز م کے عمل کو تیز کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

پیٹ کی چربی میں اضافہ اور کمی لانے والی غذائیں

پیٹ کی چربی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے مرغن غذاؤں ، چینی ، مصنوعی جوس، گلوٹن ڈبل روٹی، پاستا سے پر ہیز کریں جبکہ کمر پتلی کرنے کے لیے ایواکاڈو ، کیلا، دیگر پھل، دہی، سبزیوں ، ڈرائی فروٹ ، مچھلی اور قہوہ کا استعمال ذیادہ سے زیادہ کریں۔

تازہ ترین