• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق : بدعنوان سیاستدانوں کے خلاف مظاہروں میں تیزی

عراق : بدعنوان سیاستدانوں کے خلاف مظاہروں میں تیزی


عراق میں بدعنوان سیاستدانوں اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے زور پکڑلیا، 2 روز کے دوران پولیس فائرنگ سے چار شہری ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تعداد صرف دارالحکومت میں رپورٹ ہونے والی ہلاکتوں کی ہے، جبکہ سات سو سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ تمام ہلاک اور زخمی افراد سکیورٹی فورسز اور حکومتی حامیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

اس دوران مظاہروں کا سلسلہ دیگر شہروں تک پھیل گیا، ان شہروں میں بعقوبہ، المثنیٰ، الدیوانیہ، بصرہ و دیگر شامل ہیں۔

مظاہرین بدعنوان سیاست دانوں اور عہدیداروں، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

بغداد میں مظاہرین نے ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ بلاک کردی، جبکہ کئی شہروں سے مظاہرین کی جانب سے سرکاری عمارتوں پر دھاوا بولنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

تازہ ترین