یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور بال باسکٹ کرتے دیکھا ہوگا لیکن باسکٹ بال کا ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔
ویڈیو میں نظر آنے والی اس لڑکی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے آخری لمحے میں وننگ شاٹ مارکر کرنے کا نہ صرف شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اپنی ٹیم کو میچ بھی جتوادیا۔
امریکی ریاست فلوریڈاکے ہائی اسکول میں 12سالہ مائیلی نامی لڑکی نے میچ کے آخری چند سیکنڈ میں کئی فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جاگری۔
شاندار نشانے پر ٹیم سمیت وہاں موجود افراد بھی دنگ رہ گئے اوراُس کی مہارت کی خوب داد دی۔