کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان مجاہد اور رحیم عرف لنگڑا کو پھانسی کی سزا سنادی۔ عدالت نے کم عمری کے باعث اٹھارہ سالہ شوکت کو عمر قید کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان 2016 میں لیاری میں آئل ڈپو میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے تھے اور مزاحمت پر ڈپو مالک بختی رحمان کو قتل کر دیا تھا۔