• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال گرائونڈ قبضہ کیس، اسلام آباد بار کو تحریری جواب جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ فٹ بال گرائونڈ پر وکلاء کے غیر قانونی قبضے اور چیمبرز کی تعمیر کے خلاف کیس میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ بدھ کو ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار کے صدور نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ فٹ بال گرائونڈ پر چیمبرز کی تعمیر صرف عارضی انتظام ہے ، جب کچہری کیلئے جگہ ملے گی تو منتقل ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وکلاءپر سیلز ٹیکس نفاذ کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے ایف بی آر کو آئندہ سماعت تک وکلاءکے خلاف کارروائی سے روک دیا ،عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین