• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ن لیگ کے وفد کی ملاقات، فیصلہ آج کرینگے، فضل الرحمان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کر کے انہیں ʼآزادی مارچ کی تاریخ میں توسیع کی تجویز پہنچا دی ہے ۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فیصلہ آج (جمعرات کو) کریں گے ، ایٹمی جنگ کی دھمکی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو داؤ پر لگا سکتی ہے جبکہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی کے نتائج اچھے آئیں گے،آخر میں سب اکٹھے ہوجائیں گے، حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

ن لیگ کے وفد کی ملاقات، فیصلہ آج کرینگے، فضل الرحمان


تفصیلات کے مطابق بدھ کو ملاقات کے بعد ایمبسی روڈ پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں (ن ) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ʼمولانا کے سامنے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکو کمیٹی کے اجلاس میں آنے والی تجاویز پیش کی گئیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) پہلے ہی آزادی مارچ کے حوالے سے اتفاق کرچکی ہے۔

تازہ ترین