کراچی (جنگ نیوز) مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو (ڈمیز) کی کھٹی میٹھی باتیں جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہوں گی۔ شو کے دوران (ڈمی) بلاول نے دھمکی دی کہ بابا کی رہائی تک شادی نہیں کروں گا۔ ایک موقع پر شیخ رشید کے ایس ایم ایس پر بلاول سیخ پابھی ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ بابا کی نصیحت ہے کہ مولانا پر کبھی اعتبار نہ کرنا۔ دوسری جانب (ڈمی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر دھرنا کامیاب ہو گیا تو شادی سے زیادہ خوشی ہو گی۔ ”کالا باوا چائنہ کٹنگ کا سرغنہ نکلا اور دولت کی ہوس نے جنت کو ہی روند ڈالا“ یہ موضوعات بھی ”خبرناک“ کی زینت ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔