پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شقی القلب باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد کم عمر بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
دونوں بچیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کامونکی کے علاقے پاک ٹاؤن میں لقمان نامی نوجوان نے بیوی سے جھگڑے کے بعد حملہ کر کے 2 بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی: چاقو کے وار اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی
باپ کے تیز دھار آلے سے وار کرنے سے 1سالہ ہانیہ اور 2 سالہ عاصمہ زخمی ہو گئیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم بے روزگار ہے،جس نے اپنی والدہ سے کاروبار کرنے کے لیے پیسے مانگے تھے، لیکن رقم نہ ملنے پر پہلے والدہ اور بیوی سے جھگڑا کیا اور بعد میں تیز دھار آلے سے بیٹیوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیئے: رکشہ ڈرائیور کا طالبہ پر چاقو سے حملہ
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بچیوں کو شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔