• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: ڈینگی سے ہلاکت، لواحقین کی امداد کی قرار داد جمع

مسلم لیگ نون کی جانب سے ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کی مالی امداد کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ نون کے ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کی حالیہ صورتِ حال پر تشویش ہے۔


متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ڈینگی کی صورتِ حال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، جس سے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے ذمے دار وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیرِ صحت یاسمین راشد ہیں۔

متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کی مالی امداد کی جائے۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 11 ماہ کے کم ترین عرصے میں ڈینگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: مچھروں کو گھر سے کیسے دور رکھا جائے؟

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 3925 مریض سامنے آ چکے ہیں، پنجاب حکومت اور محکمۂ صحت کی غفلت کے باعث صوبے میں ڈینگی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے۔

تازہ ترین