جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنے وفد کی سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے جیل میں ملاقات اور اپنے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا پیغام ان تک پہنچانے کے لیے محکمۂ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔
جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا ہے، اجازت ملنے پر جے یو آئی کا 3 رکنی وفد سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: بلاول بھٹو فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں گے
ملاقات کے دوران جے یو آئی ف کا وفد ناصرف مولانا فضل الرحمٰن کا پیغام نواز شریف تک پہنچائے گا بلکہ سابق وزیرِ اعظم کی عیادت بھی کرے گا۔