• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ، سیالکوٹ ٹینری زون کی تکمیل پر رپوٹ طلب

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرگورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی کو جانچے، شکایات کے ازالہ اور سیالکوٹ ٹینری زون  کی فوری تکمیل کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے لئے سیکرٹری ماحولیات پنجاب ڈاکٹر اقبال  چوہان نے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ، گورنمنٹ مرے کالج ، گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور سیالکوٹ ٹینری زون کھمبرانوالہ کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری ماحولیات نے ٹراما سنٹر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اس وقت ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ای ڈی او ایجوکیشن ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ اورایس ڈی پی او سیالکوٹ،پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج،ایم ایس علامہ اقبال ہسپتال ڈاکٹر خالد فیض ، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عاطف، اورڈی او ماحولیات سیالکوٹ ارشاد ناگی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
تازہ ترین