• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ لوگوں کو این آر او مل جائے تو تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی، شیخ رشید

پانچ لوگوں کو این آر او مل جائے تو تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی، شیخ رشید


وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، عمران خان 5 لوگوں کو این آر او دے دیں تو تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ کراچی ریلوے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے، نیب کسی کو تنگ نہیں کر رہا، معاشی صورتِ حال کا سب سے زیادہ نقصان عمران خان کو ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے کسی کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے پکڑے گئے موبائل سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے کشمیر سمیت تمام ایشوز پر دُنیا کو بتا دیا ہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، سمجھ سے باہر ہے کہ مولانا نے آزادی مارچ کا اعلان کیسے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ایک طرف نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جبکہ دوسری طرف زرداری اور بلاول علیحدہ علیحدہ سیاست کر رہے ہیں۔

وزیرِ ریلوے نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بتایا کہ ریلوے نے ایک سال میں 10 ارب سے زائد کا ریونیو کمایا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور یقین ہے کہ وہ سیاست دانوں کو بھی ڈیل کرلیں گے۔

تازہ ترین