• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو بدنام کرنے والا سہواگ مذاق کا نشانہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کو وزیر اعظم عمران خان کو بدنام کرنے پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین سمیت کئی بھارتیوں کی جانب سے ٹرول کیا جارہا ہے۔

وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کے ایک انٹرویو کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں وہ ایک امریکی نیوز چینل کے اینکر جوئی اسکاربورو کو انٹرویو دے رہے ہیں۔

ٹوئٹ میں سہواگ نے دعوی کیا ہے کہ اینکر نے عمران خان کو برونکس کا  ویلڈر کہا۔

وریندر نے لفظ ’ووٹر‘ کی جگہ لفظ ویلڈر وزیر اعظم پاکستان کو ٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا۔

وریندر نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان اپنے آپ کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر پر بھی تنقید کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک اوربھارتی کرکٹر سوراو گنگولی نے یہ تصدیق کرنے  کی زحمت گوارا نہیں کی کہ سہواگ صحیح ہیں یا نہیں اور وہ بھی فوراً  ہی اس حماقت میں شامل ہوگئے اور اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر پر تنقید کرنے کی حمایت کی۔

سہواگ کے ٹوئٹ کے بعد اینکر جوئی نےجوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے  سہواگ کی غلط فہمی دور کی اور وضاحت کی کہ انہوں نےعمران خان کو ویلڈر نہیں ووٹر کہا تھا۔


وریندر کی اس ٹوئٹ کے بعد سے انہیں انگریزی سیکھنے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ وریندر سہواگ اپنا مذاق اڑوانے کے بعد انڈر گراؤنڈ ہونے کا سوچ رہے ہوں گے۔

کسی نے سہواگ کو کان صاف کرنے کا مشورہ دیا۔


تازہ ترین