• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ہائوسنگ، جہلم اوورسیز بلاک میں اسکول، ہسپتال اورمساجد بن چکی ہیں، مریم حمزہ

لندن (سعید نیازی) پاکستان کے معروف تعمیراتی ادارے سٹی ہائوسنگ نے جہلم اوورسیز بلاک کے پلاٹ برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کر دیئے۔ منصوبے کی سافٹ لانچ کے موقع پر سٹی ہائوسنگ کے عہدیداران نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مریم حمزہ نے بتایا کہ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جن سہولیات کا ذکر کیا گیا ہے وہ گرائونڈ پر موجود ہیں دیگر منصوبوں کی طرح کمپیوٹر پر تیارکردہ تصاویر نہیں دکھائی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم اوورسیز بلاک میں اسکول، ہسپتال، میڈیکل سنٹر، سینما، جمنازیم، ریسٹورنٹ، تھیم پارک اور مساجد بن چکی ہیں۔ فرسٹ انوسٹمنٹ کے رانا زاہد نے بتایا کہ سٹی ہائوسنگ پاکستان کا ایک معتبر نام ہے جس کے دیگر شہروں میں بنائے گئے منصوبے نہایت کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ہائوسنگ کے اوورسیز جہلم منصوبے میں پلاٹ صرف175پونڈ کی ماہانہ ادائیگی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں آباد کمیونٹی کو اوورسیز بلاک میں پلاٹ خریدنے کیلئے برمنگھم اور مانچسٹر میں بھی خصوصی اوپن ڈے کا اہتمام کیا جائے گا۔ 12اور13اکتوبر کو کرائون پلازا مانچسٹر اور19اور20اکتوبر کو پارک لایجس ہوٹل برمنگھم میں روڈ شو منعقد ہونگے جہاں پر لوگ آکر خود اس منصوبے سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔ سٹی ہائوسنگ کے حمزہ رضا نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنا پلاٹ خرید کر گھر بنانے کا شاندار موقع ہے اس اوورسیز بلاک میں پلاٹ کی قیمت تقریباً9ہزار پونڈ سے شروع ہوگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا بھی نادر موقع ہے کیونکہ اس منصوبے میں سرمایہ دگنا ہونا لازمی نظر آرہا ہے۔ سٹی ہائوسنگ کے منصوبوں کی سیکورٹی اطمنان بخش ہوتی ہے اور یہ اوورسیز بلاک جی ٹی روڈ سے منسلک ہے اوراس میں 5،10مرلے کے علاوہ ایک اور 2کنال کے رہائشی پلاٹس ہیں جبکہ 4،6اور8مرلے کے کمرشل پلاٹ بھی موجود ہیں۔ ثاقب چوہدری نے بتایا کہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا اتنا بڑا نام اپنا کوئی منصوبہ برطانیہ لیکر آیا ہے۔ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اوورسیز بلاک تو لانچ کیا جارہا ہے لیکن وہاں پر تمام سہولتیں پہلے سے موجود ہیں جن میں پاکستان کے بہترین اسکول، ہسپتال اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ نوید چوہان نے بتایا کہ سٹی ہائوسنگ نے کمیونٹی کی سہولت کیلئے برطانیہ کے پانچ شہروں میں دفاتر قائم کردیئے ہیں پلاٹ کی قیمت آسان اقساط میں 4برس تک کرنا ممکن ہوگی، پلاٹ 12سے18ماہ تک خریدنے والوں کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پلاٹ کی حتمی قیمت وصول کر رہے ہیں۔ دیگر پراجیکٹس کی طرح نہیں جو15لاکھ کا پلاٹ فروخت کرکے بعد میں 12لاکھ ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں مانگ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ کی یکشمت قیمت ادا کرنے والوں کو 10فیصد ڈسکائونٹ بھی ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں الیکٹرک کا تمام انفرا اسٹرکچر انڈرگرائونڈ ہوگا اور24گھنٹے پاور بیک اپ بھی ہوگا۔ پریس بریفنگ کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ اوورسیز جہلم بلاک، بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کیلئے سرمایہ کاری اور اپنا گھر بنانے کیلئے بہترین موقع ہے۔
تازہ ترین