• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور رجسٹری میں زیر التوا اپیلیں اگلے ہفتے ختم ہوجائینگی، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی پشاور برانچ رجسٹری میں زیر التوا ء فوجداری مقدمات کی تعداد صفر رہ جائیگی۔ انہوں نے جمعہ کے روز فوجداری مقدمات کی سماعت کے دوران وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری میں صرف پندرہ اپیلیں زیر التوا ء ہیں، اگلے عدالتی ہفتہ کے دوران ان اپیلوں کی بھی پشاور برانچ رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے منسلک ہوکر سماعت کی جائے گی۔
تازہ ترین