کراچی (جنگ نیوز) شاہ محمود قریشی، شہباز گِل اور من موہن سنگھ (ڈمیز) کی یادگار بیٹھک ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہوگی۔ شاہ محمود قریشی (ڈمی) نے کہا کہ کپتان نے میرے تجربے سے فائدہ اٹھایا۔ ”انارکلی دیکھنے منموہن لاہور پہنچ گئے، پاکستانی مندوب کے استعفے کی رام کہانی ، پرہیز گار شخص کو دھرنوں سے بھی پرہیز کرنا چاہئے اور مہنگی بجلی کم جلے اور زیادہ رُلائے “ یہ تمام موضوعات بھی ”خبرناک“ کا لطف دوبالا کریں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔