• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ عوام کوئٹہ کے ایڈیٹر وسیم احمد کے بیٹے کاانتقال، اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ عوام کوئٹہ کے پبلشر / ایڈیٹر اور اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وسیم احمد کے بیٹے دانیال وسیم کے نا گہانی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کا انتقال جرمنی میں ہوا ۔ نماز جنازہ متوقع طور پر 06اکتوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر بلاک 15، فلیٹ 02 #، P.H.A apartment، G-7/1،زیرو پوائنٹ ، اسلام آبادمیں ادا کی جائیگی۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین وسیم احمد کے اس گہرے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین