• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن انتشارپیداکرنے کامنصوبہ بنارہےہیں،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ یہ وقت حکومت کے خلاف احتجاج کا نہیں بلکہ بھارت کے خلاف لانگ مارچ اوراسکو دنیا میں بے نقاب کر نے کا ہے ، وہ گور نر ہائوس لاہور میں ورلڈ اینیمل ڈے سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی حمایت کی ہے مگر مولانا فضل الر حمن پر امن احتجاج نہیں لاک ڈائون کے ذریعے انتشار پیدا کر نے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب بھی جانوروں کے حقوق کی بات کرتا اور ان پر تشدد سے روکتا ہے۔
تازہ ترین