کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بجلی تھانہ پولیس نے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئےسات روز قبل خوجک روڈ سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر کے گاڑیاں چوری اور چھیننے والے گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا جبکہ چار کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ یونس رضا کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 28ستمبر کو کینٹ کے علاقے خوجک روڈ پر واقعہ ہوٹل کے باہر سے چوری ہونے والی گاڑی کچلاک کے ایک مکان میں کھڑی ہے جس پر ایس ایچ او بجلی تھانہ محمد ناصر اور دیگر عملے کے ہمراہ جمعرات کی شب کارروائی کرتے ہوئے مکان سے گاڑی برآمد کر کے گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروہ پانچ افراد پر مشتمل ہے جس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے درجنوں گاڑیاں چوری اور چھین کر افغانستان منتقل کر دی ہیں ملزم نے اپنے ساتھیوں کی نشاندہی بھی کر دی جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔