• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم ، چھ افراد زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کلی ترخہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا پولیس نے حالات کو کنٹرول کرنے کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین