• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے، شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

درجہ حرارت میں کمی سے صبح کے وقت خنکی میں اضافہ ہوا ہے،جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت7 اور زیارت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش و ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ موسلادھاربارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین