• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ قتل کیس، اشتہاری ملزم سعودی عرب سے ملتان منتقل

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اشتہاری ملزم عارف کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مقتولہ قندیل بلوچ کا بھائی عارف قتل کے مقدمے میں نامزد تھا جو فرار ہو کر سعودی عرب چلاگیا تھا۔

عدالت کی جانب سے ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انٹرپول کی مدد سے ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کر کے ملزم کو مقامی عدالت مین پیش کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کو مظفر آباد میں اس کے بھائیوں نے قتل کردیا تھا، ملزم عارف کو عدالت نے مفرور قرار دیا تھا۔

قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں قتل کیا گیا تھا اور 17 جولائی 2016 سے 26 ستمبر 2019 تک اس کیس کی 152 سماعتیں ہوئی تھیں، جس کے بعد ماڈل کورٹ نے27 ستمبر کو قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

تازہ ترین