• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حسنین کی ہیٹ ٹرک، پاکستان کو 166 رنز کا ہدف

پہلا ٹی20: پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف
پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے166 رنز کا ہدف دے دیا۔ فوٹو: پی سی بی

پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں محمد حسنین کی ہیٹ ٹرک بھی سری لنکا کو بڑے اسکور سے نہ روک پائی، اوپنرز کے شاندار آغاز کے باعث مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے166 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جسے سری لنکن اوپنرز دنوشکا گونا تھیلاکا اور اویشکا فرنانڈو نے 84 رنز کا برق رفتار آغاز دے کر غلط ثابت کردیا۔

پہلا ٹی20: پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تماشائی خوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے۔ فوٹو: پی سی بی

دنوشکا گونا تھیلاکا 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

دنوشکا گونا تھیلاکا کے آؤٹ ہونے کے بعد اویشکا فرنانڈو بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 33 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 120 رنز تھا۔

پہلا ٹی20: پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف
محمد حسنین نے 37 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: پی سی بی

بھنوکا راجا پاکسے 22 گیندوں پر32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان داسون شناکا نے 17 رنز کی اننگز کھیلی،  شیہان جے سوریا صرف 2 رنز بناسکے۔

اس طرح سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد حسنین سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 37 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین