پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین پہلے ٹی20 میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اس فارمیٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دُنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے۔
محمد حسنین نے یہ کارنامہ 19 سال اور 183 دن میں سرانجام دیا۔
محمد حسنین ٹی20 میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر ہیں، اس سے قبل فہیم اشرف سری لنکا ہی کے خلاف 2017ء میں ہیٹ ٹرک بناچکے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے راجا پاکسے، داسُون شناکا اور شیہان جے سوریا دو مختلف اوورز کی لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی۔
وہ اس فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دُنیا کے کم عمر ترین بولر بھی بن گئے۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں اس سے پہلے بریٹ لی، جیکب اورم، ٹم ساؤتھی، تھسارا پریرا، لاستھ ملنگا (دو مرتبہ)، فہیم اشرف اور راشد خان بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔