• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمراکمل نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

عمراکمل نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
ٹی20 کیریئر میں یہ نواں موقع ہے جب عمر اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں

پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے کرکٹ کے میدان واپسی کے بعد اپنے پہلے ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ہم وطن شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ نمبر ون پاکستان کو 64 رنز سے شکست

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عمر اکمل اچھی پرفارمنس سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کی امیدیں لیے بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن نووان پردیپ نے اُنہیں پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

ٹی20 کیریئر میں یہ نواں موقع ہے جب عمر اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں یوں انہوں نے ہم وطن سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

شاہد افریدی 2006ء سے 2018ء کے دوران اپنے ٹی20 کیریئر میں مجموعی طور پر 8 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے تھے۔

ٹی20 میں سب سے زیادہ سری لنکا کے دلشان تلکرتنے دس مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: محمد حسنین ٹی20 میں ہیٹ کرنے والے کم عمر ترین بولر

دوسری جانب طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے احمد شہزاد بھی اپنے انتخاب کو درست ثابت نہ کرسکے اور صرف چار رنز بناکر اُدانا کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کی مایوس کن پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔


تازہ ترین
تازہ ترین