• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، پیدائشی نابینا لڑکی سمیت 5 مریضوں کا کامیاب آپریشن

سرگودھا، پیدائشی نابینا لڑکی سمیت 5 مریضوں کا کامیاب آپریشن


سرگودھا میڈیکل کالج میں پیدائشی نابینا لڑکی 16 سالہ سویرا سمیت 5 مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا 

سرگودھا میڈیکل کالج اور این جی او کے تعاون سے 5 مستحق مریضوں کے کارنیا کا آپریشن کیا گیا اُن میں 16سالہ سویرا بھی شامل تھی، سویرا پیدائشی طور پر بینائی سے محروم تھی تاہم کامیاب آپریشن کے بعد آنکھوں کی پٹی کھلتے ہی سامنے ماں کا چہرہ دیکھا تو اُس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

16 سال بعد بینائی بحال ہونے پر نہ صرف سویرا بلکہ اس کی ماں بھی بے پناہ خوش تھی، اس موقع پر سویرہ نے کہا کہ میں پہلے خوبصورت پھولوں کی خوشبو سونگھ سکتی تھی اب دیکھ بھی سکوں گی۔

کامیاب آپریشن کے بعد سویرا کی ماں کا کہنا تھا کہ اب میری بیٹی بھی خوبصورت دُنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے گی۔

ڈاکٹرز سویرہ سمیت 5 مریضوں کے آپریشن سے مطمئن ہیں ان کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مستحق مریضوں کی آنکھوں کا اعلاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین