• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی تقریر کے الفاظ ان کا پیچھا کررہے ہیں ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیشت، عدالتوں اور میڈیا سمیت ہر محکمے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کے الفاظ ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔ کئی دن گزر گئے نہ کرفیو ختم ہوا نہ ہی نظر بند کشمیری رہا ہوئے۔

لاہور میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ناصر باغ سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی گئی، سراج الحق نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر صرف تقریر کی، عملی اقدام کچھ نہیں کیا۔ 16 اکتوبر کو کشمیری مائیں اور بہنیں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری سری نگر میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر افسوس ہے کہ حکمرانوں نے کشمیریوں کی محبت کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا ۔

کشمیر بچاؤ مارچ کا اسٹیج مال روڈ پرمسجد شہداء کےقریب بنایا گیا، جبکہ مارچ میں جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور لاہور کی قیادت نے بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین