• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریبیز فری کراچی پروجیکٹ، انڈس اسپتال نے معاہدہ کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس اسپتال میں ریبیز فری کراچی پراجیکٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پراجیکٹ کی ائریکٹر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین، گیٹز فارما کے سی ای اوخالد محمود ، انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان، معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے ، شہریار منور ودیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریبیز فری کراچی پراجیکٹ کے لئے انڈس اسپتال اور گیٹز فارما کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد شہریوں کو اس خوفناک بیماری سے محفوظ بنانا ہے آر ایف کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پلان ہے کہ دو سال میں کراچی میں ابتدائی کامیابی حاصل کرینگے اور اس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلائینگے ۔پاکستان میں ہر سال کتے کے کاٹنے کے 160,000 سے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں گیٹز فارما کے شکر گزار ہیں اورامید کرتے ہیں کہ سول سوسائٹی کے دیگر ارکان اور حکومتی ادارے بھی اس تحریک میں شامل ہونگے۔

تازہ ترین