راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ماڈل کورٹس کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پورے ملک میں مزید ماڈل کورٹس کے قیام کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈی جی ماڈل کورٹس سہیل ناصر کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک ایک نئی ماڈل کورٹ قائم کی جائیگی، تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرارز (ماسوائے بلوچستان جہاں مقدمات کی تعداد کافی کم ہو چکی ہے) کو احکامات ارسال کردیئے گئے ہیں ۔