کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سر براہ جنرل ( ر ) پرویز مشرف نے کہاہے کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح بہتا ہے،ہم جب میدان میں آئیں گےبھارت کو سبق سیکھا دیں گے۔اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل ) کے 9ویں یوم تاسیس کی تقریب میںدبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں،پاک فوج چوڑیاں پہن کر نہیں بیٹھی ہوئی،شاید بھارتی فوج کارگل جنگ بھول گئی۔پرویز مشرف نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم بار بار آپکو امن کا پیغام دے رہے ہیں،ہماری مدد کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہے،ہم چاہتے ہیں اس مقام تک نہ جائیں جہاںپر پھر آپکو سبق سیکھایا جائے۔انڈیا نے کارگل اور ایئر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا ،ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، انہوں نے پارٹی کے رہنمائوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سیکریٹری جنرل مہرین ملک اور تمام رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جو مہرین کے فیصلوں کو نہیں مانتے انکا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔اس دوران یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔