• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی مشرقی شام سےامریکی فوج کاانخلاشروع،ٹرمپ کی ترکی کوشام میں کارروائی پرپابندیوں کی دھمکی،فرانس کاانتباہ

انقرہ ،واشنگٹن ( ایجنسیاں ،رائٹرز ) شمال مشرقی شام میں ترک دستوں کی طرف سے کرد ملیشیا کے خلاف عنقریب شروع ہونے والے عسکری آپریشن سے قبل امریکا نے اس علاقے سے اپنا فوجی انخلاء شروع کر دیا ہے۔ اس انخلاء کی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اور انقرہ میں ترک صدر ایردوآن نے بھی پیر کے روز تصدیق کر دی۔ٹرمپ نے ترکی کو شام میں کو ئی بھی کارروائی کرنےپر پابندیوں کی دھمکی دی ہے جبکہ فرانس نے بھی ترکی کو کارروائی نہ کرنے کا انتباہ کیا ہے،صدرٹرمپ نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ3سال سے نہ ختم ہونیوالی جنگ سے باہر آئیں، یورپ ، ترکی ،روس ،ایران اور عراق شام کی صورتحال سے نمٹیں، امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ترک شامی سرحد کے قریب انقرہ کے دستوں کی فوجی کارروائیوں کی نہ تو حمایت کرتا ہے اور نہ ہی ان کا حصہ بنے گا۔

تازہ ترین