نئی دہلی( نیوز ایجنسی ) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ بھارتی معاشی بحران پربھارتی مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا ئے گا۔بھارتی سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ٹوئٹر پر پیش گوئی کی ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا، بی جے پی اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ حربے اختیار کرے گی،مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔