• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کسی کاوش سے گریز نہیں کرینگے،ترجمان

اسلام آباد(صباح نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ترجمان نے اتوار کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات پراظہار اطمینان کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے مولانا فضل الرحمن کسی بھی کاوش سے گریز نہیں کریں گے۔ترجمان مولانا فضل الرحمن کی طرف سے دونوں جماعتوں کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مشاورت کیلئے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین