• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس تیار ،2وعدہ معاف گواہوں کے بیان قلمبند

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب نے ریفرنس تیار کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے عابد سعید اور مبین صولت کا حتمی بیان قلمبند کر لیا اور دونوں افراد نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا ، نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔
تازہ ترین