ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن ملتان ڈاکٹر عاطف اکرا م کی زیرنگرانی ملتان کے تمام بینک کی کیش وین چیک کی گئین ۔عسکری سکیورٹی گارڈ کی 21 گاڑیاں، ویکن ہٹ کمپنی کی 5گاڑیاں اور فونکس آرمر کمپنی کی 3گاڑیاں چیک کی گئیں۔گاڑیوں پر تعینات سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ چیک کیا گیا اور گارڈز کو بریفنگ دی گئی۔سپیشل برانچ،سکیورٹی برانچ ،انچارج موٹر وہیکل ، انچارج وائرلیس اور انچارج ایلیٹ نے مکمل چیکنگ کی اور بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عاطف اکرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کا کیش لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کا مقصد گاڑیوں کی سیفٹی کو یقینی بناناہے۔ ملتان میں موجودچند کیش وین کی حالت تسلی بخش نہیں جس پر ان کے مالکان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ گاڑیوں کی مرمت کروائیں تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے ۔