• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو ڈزنی لینڈ میں ہیلووین پریڈ کا انعقاد

ٹوکیو ڈزنی لینڈ میں ہیلووین پریڈ کا انعقاد۔


دنیا بھر میں ہیلووین کے جشن کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور اس موقع پر مختلف ممالک میں دلچسپ تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہر شخص اپنے طور پر ہیلووین تہوار کو منفرد انداز میں منا رہا ہے۔

ہیلووین کا جشن منانے کیلئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار اسپوکی بوو پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

اس منفرد پریڈ میں سال نوکی مناسبت سے رنگ برنگی فلوٹس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کررکھا ہے۔

اس پریڈ کو دلفریب بنانے کیلئے مختلف ڈیزائن کی گاڑیوں کو مختلف شکلوں میں ڈھال کر انہیں خوب سجایا گیا، جس سے نہ صرف بچے بلکہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور لطف اٹھایا۔

تازہ ترین