• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سماجی مسئلہ،کمیونٹی کی بھرپورشرکت ناگزیر ہے،ماہرین

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈینگی صحت کے ساتھ سماجی مسئلہ بھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی کی بھرپور شرکت ناگزیرہے۔ ڈینگی سے بچنے کیلئے لوگ اپنے گھروں میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس ختم کریں اور مچھر کی پرورش نہ ہونے دیں۔دنیا کے اکثر ممالک ڈینگی کے مسئلہ سے نبردآزما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے انسٹی ٹیوٹ میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایپی ڈمیالوجسٹ ،ڈاکٹر انجم رزاق اور اینٹامالوجسٹ آصف محمود نے شرکاء کو ڈینگی پر مؤثر کنٹرول کیلئے ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی۔اینٹامالوجسٹ آصف محمود نے بتایا کہ موسم سرد ہوتے ہی ڈینگی مچھر گھروں کے اندر کمروں میں منتقل ہوجاتا ہے۔ لوگ صبح شام پوری آستین والی شرٹ پہنیں اور جسم کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والا لوشن استعمال کریں۔
تازہ ترین