• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ ،وزیر اعلیٰ نوٹس لیں ،ٹکری شفقت لانگو

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ٹکری شفقت اللہ لانگو نے گزشتہ دنوں محمد ہاشم لانگو۔ عبدالحلیم لانگو ۔ میر انعام اللہ اور غلام فاروق لانگو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ھوتے کہا کہ تعلیم صحت اور داخلہ کے محکموں میں میرٹ کے خلاف حالیہبھرتیوں اور بے ضابطگیوں کی بازگشت بلوچستان اسمبلی کی فلور تک سنائی دینے لگی ھے ۔وزیر اعلی بلوچستان تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ لیویز میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا بھی نوٹس لیکر تمام تعیناتیوں کو مکمل اور شفاف تحقیقات ھونے تک کالعدم قرار دیں۔کیونکہ حالیہ بھرتیاں مستحق اُمیدواروں ۔عام غریب عوام اور ضرورت مندوں کے بجاے غیر شفاف ،مکمل جانب داری اور سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہیں۔ جسکی وجہ سے اہل اور قابل امیدواروں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب تو حکومت کی اتحادی جماعتوں اور ارکان اسمبلی بھی اپنے اپنے حلقوں میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف اسمبلی فلور پر آواز بلند کرنے پر مجبور ھو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ کر میرٹ کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کے دعویداروں کے دور حکومت میں نوکریوں کے خرید و فروخت کی بازگشت نہ صرف انکے اپنے دعووں کی نفی ھے بلکہ گزشتہ دنوں اتحادی جماعت کی جانب سے اخباری بیان نے ملازمتوں کی خرید و فروخت والی بات پر مہر ثبت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف اہل امیدواروں کی حق تلفی بلکہ امانت میں خیانت اور ناقابل تلافی جرم ھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی حالیہ بھرتیوں کا نوٹس لیکر مستحق نوجوانوں کی داد رسی کریں ۔
تازہ ترین