• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت پر تنقید نہیں کر رہا، ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گرچکے، گورنر کامران ٹیسوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گرچکے ہیں، میں صوبائی حکومت پر تنقید نہیں کر رہا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ گل پلازا سانحے پر 2 دن سے نہیں سو پایا، ہمیں اس سانحے سے سبق سیکھنا ہوگا، سندھ حکومت نے معاوضے کا اعلان کیا اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ واقعے کا ازالہ کرنا ہے لیکن الزام تراشی نہیں کرنی، ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گر چکے ہیں، حکومت سندھ پر تنقید نہیں کر رہا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایسا خونی پلازا شہر میں بنا ہوا ہے یا بننے جا رہا ہے تو ہمیں اسے روکنا ہوگا، ہم دکانیں بنالیں گے، کاروبار کھڑا کرلیں گے لیکن جانیں کہاں سے لائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، پارکنگ پلازا خالی پڑا ہے، تجویز ہے متاثرہ تاجروں کو وہاں منتقل کیا جائے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پلازا میں ہزار سے زائد دکانیں تھیں، مینجمنٹ کے صدر سے بھی پوچھنا ہے پلازہ کہ معاملات کیسے چلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں سے گل پلازہ کی مینجمنٹ کا کیا کردار تھا اس پر بھی بات کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید