بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں آصف نذرل نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مجھےعلم نہیں کہ اسکاٹ لینڈ کو ہماری جگہ شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو غیر معقول کنڈیشنز تسلیم نہیں کریں گے، ماضی میں وینیو تبدیل کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان نے بھارت نہ جانے کا کہا تو وینیو تبدیل کیا گیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے حقیقی وجوہات کی بنیاد پر وینیو تبدیل کرنے کا کہا ہے، بھارت میں کھیلنے کےلئے ہم پر غیر منطقی دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔