• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا بینکنگ ایسوسی ایشن کو بےنامی اکاؤنٹس پر سنگین نتائج کا انتباہ

اسلام آباد( مہتاب حیدر ) بینکنگ ایسو سی ایشن کی طرف سے ’’بے نامی اکاؤنٹس‘‘ کی تفصیلات کی فراہمی سے ٹالنے کے بعد ایف بی آر نے بے نامی اکاؤنٹس ہولڈرز اور ان سے مستفید ہونے والوں اور ان اکاؤنٹس کو چلانے والوں کو’’بے نامی قانون‘‘ کے تحت سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔

سیکریٹری پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کے نام ایف بی آر کی طرف سے لکھے گئےخط کے مطابق نہ صرف بے نامی اکاؤنٹس ہولڈر کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے بلکہ ان اکاؤنٹس کو مینٹین کرنے والےکرانے والے (چلانے والوں) کو بھی سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹ میں دیگر افراد کے علاوہ پیسہ جمع کرانے والوں کو بے نامی اکاؤنٹس کا مستفید تصور کرتے ہوئے ایف بی آر کو حق پہنچتا ہے کہ وہ اکاؤنٹس میں جمع کرنے والوں، جمع کرانے والوں کو مستفید تصور کرے اور کارروائی کرےاور اس میں ،بہت سی چیزیں مثلا ’’Know you customer‘ ‘ ریکوائرمنٹس، (KYC) جو کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے قوانین کے تحت آتے ہیں۔

تازہ ترین