اسلام آباد(آئی این پی ) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزآنہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیدیا۔جبکہ پرویز مشرف کے بعد انکے وکیل بھی بیمار ہوگئے جس پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔