• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاوررجسٹری کی فوجداری اپیلیںختم، اگلا ٹارگٹ لاہور ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے، ہماری کوششوں سے پشاور رجسٹری کی تمام کرمنل اپیلیں ختم کردی گئی ہیں، کوئٹہ رجسٹری کی اپیلیں پہلے ہی ختم کردی تھیں جس کے بعد ہمارا اگلا ٹارگٹ لاہور ہوگا۔ منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آج پشاور رجسٹری کی تمام کرمنل اپیلیں ختم ہو گئی ہیں،کراچی اور کوئٹہ رجسٹری کی اپیلیں پہلے ہی صفر کردی گئی تھیں، یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور متعلقہ لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے اور انشاءاللہ اگلے سات سے دس روز میں لاہور کی کرمنل اپیلیں بھی صفر ہو جائیں گی جو ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔
تازہ ترین